Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکی ریاست میں طوفان ملٹن کا خطرہ، 10 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور

فلوریڈا(نیوزڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا طاقتور ترین سمندری طوفان ملٹن کے خطرے سے دوچار، 10 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔ اعلیٰ حکام کے مطابق فلوریڈا کی مرکزی شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 200 میل فی گھنٹہ ہواؤں کیساتھ سمندری طوفان کی شدت نئی کیٹیگری 6 کی سطح پر جانے کا امکان۔میامی میں نیشنل ہریکین سینٹر نے آدھی رات کی ایڈوائزری میں خبردارکردیا کہ لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے ۔وقت بہت کم اور مقابلہ سخت کے مصداق سمندری طوفان کے پیش نظر مرکزی شاہراہوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں نے اپنی گاڑیوں کی ٹینکیاں فل کروالیں،متعدد پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی کی سائن بورڈ آویزاں۔ فلوریڈا میں 7 ہزار 912 پیٹرول اسٹیشنوں پر فیول ختم ہوگیا۔۔

کنڈر مورگن نے اپنا سینٹرل فلوریڈا پائپ لائن سسٹم بند کر دیا ہے،سمندری طوفان متاثرین نے اورلینڈو کے تمام ہوٹلز میں پناہ لے لی جہاں کبھی سیاحوں اور کنونشن میں جانے والوں کا رش ہوتا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی ۔

نشیبی ساحلی علاقے کلیئر واٹر اور سینٹ پیٹرزبرگ میں آباد خاندانوں نے گھروں کو خالی کردیا جہاں طوفان ملٹن کی لہریں 15 فٹ تک پہنچ سکتی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے خدشے پر دیگر علاقوں میں سپر مارکیٹوں کے شیلفس اشیائے خور و نوش سے خالی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 15 انچ تک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔
سعودی عرب ، پاکستان کے درمیان2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

یہ بھی پڑھیں