نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں فوتگی یا شادی پر عجیب وغریب واقعات کا سامنے آنا یا پھر نت نئی رسومات کی ادائیگی کوئی نئی بات نہیں لیکن حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران پریشان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں میت کو آئٹم ڈانس اور ڈی جی سسٹم کے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے بیٹے نے باپ کی میت لے جانے کیلئے آئٹم ڈانس اور ڈی جے سسٹم کا انتخاب کیا ۔
ویڈیو میں گاؤں کے لوگوں کو میت لے جاتے دیکھا جاسکتا ہےجب کہ میت کے آگے ڈی جے سسٹم اور 2 خواتین کو ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں بیٹے کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس کے والد کو آئٹم ڈانس دیکھنا پسند تھا لہٰذا والد کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے میت کو لے جانے کیلئے یہ طریقہ اپنایا گیا۔
Bihar is not even for dead 🗿 pic.twitter.com/ayvAoiUZt1
— ज़िन्दगी गुलज़ार है ! (@Gulzar_sahab) September 27, 2024
مزیدپڑھیں :بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن سال میں 2 بار سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟وجہ جانیں
