مکہ المکرمہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سعود ی عرب کے شہر مکہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ۔ مکہ مکرمہ بشمول خانہ کعبہ سیلاب سے بری طرح متاثر ، سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔شہریوں اور زائرین کو شدید مشکلات کاسامنا،نظام زندگی درہم برہم ہوگئی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث کئی شہروں میں سیلاب آ گیا ۔ ، سیلاب سے سب زیادہ سے مکہ شہر متاثر ہوا،شہر میںاچانک سیلابی ریلے نے درجنوں گاڑیوں کو نگل لیا، موسلا دھار بارش کا پانی کعبہ کے اطراف میں بھر گیا ۔27 اکتوبر سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے شہر کے نکاسی آب کے نظام کو زیر کر دیا۔
سوشل میڈیا پر مکہ میں شدید بارش کی ویڈیوزوائرل۔ 27 اکتوبر کو نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے حسین القحطانی نے آئندہ موسم کے بارے میں خبردار کیا کہ حائل، قاسم، عسیر اور جیزان جیسے علاقوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ مکہ، مدینہ، ریاض اور شرقیہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی خاص طور پر ہفتے کے اختتام میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
علی امین ا فغانستان سے مذاکرات کی بات کرے توغدار،مریم بھارت سے رابطہ رکھے تو ڈپلومیسی، بیرسٹر سیف
