Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

امریکہ کی تاریخ میں امریکی صدور کی تنخواہ میں پانچ مرتبہ اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف

واشنگٹن(نیوز دیسک)امریکہ کی تاریخ میں امریکی صدور کی تنخواہوں میں کتنی مرتبہ اضافہ ہوا، حیرت انگیز رپورٹ نے دنیا کو حیران کردیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 235 سال کے دوران امریکی صدر کی تنخواہ میں صرف 5 بار اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 1789 میں پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن سالانہ 69 لاکھ 46 ہزار روپے تنخواہ لیتے تھے۔2025 میں امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سالانہ 11 کروڑ 11 لاکھ روپے تنخواہ لیں گے۔تنخواہ کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک کروڑ 39 لاکھ روپے سالانہ الاؤنس، 2 کروڑ 78 لاکھ روپے سفری الاؤنس ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں