Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

حزب اللہ کا خوف، اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی شادی تقریب ملتوی، دفتر تہہ خانے میں منتقل

یروشیلم(نیوزڈیسک)اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو پر حزب اللہ کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا، نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی جبکہ اپنا دفتر بھی تہہ خانے میں منتقل کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس اکتوبر کو حزب اللہ نے نتین یاہو کی نجی رہائشگاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ جو سیدھا اسرائیلی وزیراعظم کے بیڈ روم کی کھڑکی پر جالگا تاہم اس موقع پر نتین یاہو اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کی شادی کی تقریب بھی غیر معائینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ حزب اللہ کے حملے کے خوف سے اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کرکے بیٹے کی شادی کی تقریب ملتوی کردی ، نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریبمیں شرکاء کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا
پاکستانیوں کی شینگن ویزا مسترد ہونے کی شرح سب سے زیادہ

یہ بھی پڑھیں