Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

شامی باغی دارالحکومت کے قریب پہنچ گئے ، صدر بشارالاسد کا اقتدار کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

دمشق (ویب ڈیسک) شامی باغیوں نے جنوب مغربی شہر درعا پر بھی قبضہ کر لیا۔شامی صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار،، شامی باغیوں کے رہنماؤں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مغربی شہر درعا پر قبضہ ہونے کے بعد شامی فوج شہر چھوڑ کر دمشق کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ شہر میں تعینات شامی سینئر سکیورٹی حکام اور فوجی افسروں کو محفوظ راستہ دے دیا ۔

انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق شامی باغی حلب اور حما شہروں پر قبضے کے بعد اب حمص کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں باغیوں نے درعا صوبے کے نوے فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

باغی گروپ کے رہنما نے کہا کہ شامی فوجی بغاوت کر لیں ورنہ اپنے انجام کے لیے تیار رہیں جبکہ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے شام سے اپنے فوجی افسروں اور اہلکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔
طویل خشک سالی کے بعد بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

یہ بھی پڑھیں