Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

شامی ایئرپورٹ بند ، اڑھائی سو پاکستانی شام میں پھنس گئے

دمشق (نیوزڈیسک)شام کے باغی گروپ حیات التحریر الشام نے شام پر قبضے کے بعد ایئر پورٹس بند کر دیئے جس کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کی بندش کے باعث شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کنٹری ہیڈ شام ونگز طارق سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ملک پر قبضے کے بعد ائیر پورٹ بند کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آج لاہور کیلئے پرواز منسوخ ہوئی ہے ، 11 دسمبر کی کراچی کیلئے فلائٹ بھی منسوخ کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی ملیشیا حیات التحریر الشام نے سرکاری عمارتوں اور ائیر پورٹس کا کنٹرول سبنھال لیا ہے۔
شامی صدر بشار الاسد کا فرار ہوتے ہوئے طیارہ گر کر تباہ ہونے کا خدشہ ، طیارہ ریڈار سے غائب

یہ بھی پڑھیں