Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

امریکی ریاست وسکونسن میں سکول میں فائرنگ،5 افراد ہلاک،5 زخمی

وسکونسن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن میں سکول کے احاطے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے سکول میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس چیف کے مطابق ریاست وسکونسن کےاسکول میں فائرنگ کرنے والی اسکول طالبہ نکلی، 15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہرکے اسکول میں فائرنگ کی جگہ سےہینڈگن برآمدکی ہے جب کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں شامل 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے اور 2کو اسپتال سےڈسچارج کردیاگیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے’”ناقابل قبول‘ قرار دیا اور گن کنٹرول قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

زلزلے سے زمین لرز ا ٹھی،عمارتیں تباہ شدت 7.4 ریکارڈ،سونامی کی وارننگ جاری

یہ بھی پڑھیں