Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجوڑنے والے خالد نبھان جان دیکر بھی امر ہو گئے

فلسطین (نیوز ڈیسک)فلسطین میں پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجھوڑنے والے دادا خالد نبھان اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے خالد نبھان شہید ہو گئے۔ فلسطینی شہری گزشتہ برس اپنی شہید پوتی کو چومتے اور اسے میری روح کہنے پر مشہور ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خاندان کی شہادت کے بعد خالد نبھان نے اپنی زندگی فلسطینیوں کی مدد کیلئے وقف کی اور فلسطینی عوام کی جانب سے خالد نبھان کو ابودیہ کے نام سے پکارا جو دنیا میں فلسطینی دادا کے نام مشہور ہوئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خالد نبھان آج صبح وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ نومبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خالد نبھان کی پوتی اور پوتا شہید ہوئےتھے۔اسرائیل نے ابو حجر خاندان سے تعلق رکھنے والے گھر کو نشانہ بنایا جس میں فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق ایک بچے سمیت دیگر 4 افراد بھی شہید ہوئے۔

یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے سنسنی خیز انکشافات

یہ بھی پڑھیں