گجرات(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر ائیرپورٹ پر بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر دورانِ ٹریننگ گر کر تباہ ، حادثے میں عملے کے تین ارکان بشمول دو پائلٹ جان کی بازی ہار گئے
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردیں۔سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ ملبے سے تین لاشیں اور دو زخمیوں کو نکالا گیا۔
بھارتی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں ایسے ہی ایک حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے پر مکمل قبضہ کرلیا، دو نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان
