Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

نئی دہلی: صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ ، لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

نیودہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔
بالاکوٹ میں سیاحوں سے بھری کوچ پہاڑی سے نیچے گرِگئی

یہ بھی پڑھیں