Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

برطانیہ(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہوا۔

مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر ، سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہے جب کہ وہ معاشی امور کے ماہر اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔

جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، سابق امیر سراج الحق، سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی سندھ کے فیس بک پر جماعت کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ’سابق سینیٹر کی رحلت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے‘۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی پوسٹ میں لکھا’ پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد، ایک مفکر، ادیب، ماہر معیشت، سیاستدان، بے بدل پارلیمنٹرین، تحریک اسلامی عظیم قائد اللہ کے حضور پہنچ گئے’۔

مشتاق احمد نے مزید لکھا ’وہ سینیٹ آف پاکستان میں کارکردگی کا غیر معمولی ریکارڈ رکھتے تھے، اللہ حسنات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین‘۔

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’سابق ناظم اعلی اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان، نشان امتیاز پروفیسر خورشید احمد وفات پا گئے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں