Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 طیارے برطانیہ پہنچ گئے

برطانیہ(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو 2025 میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ائیر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلا III نے برطانیہ میں دوران پرواز فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ کیا، پی اے ایف کا آئی ایل 78 ٹینکر بین الاقوامی آپریشنز کی علامت بنا، جدید AESA ریڈار،BVR میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف 17عالمی توجہ کا مرکز ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ائیر شو میں پی اے ایف سی 130 نے “Eyes in the Skies” تھیم پر مبنی آرٹ ورک کا مظاہرہ کیا، پاکستانی فضائیہ جدید اور تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں