Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

ویتنام میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق

ہنوئی(نیوز ڈیسک)ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ویتنام کے مشہور سیاحتی علاقے ہالونگ بے میں پیش آیا جہاں خراب موسم کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی’ونڈر سی’ پر عملے کے 5 ارکان سمیت کل 53 افراد سوار تھے جن میں سے 11 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ویتنام سے ہی تھا اور وہ داراحکومت ہنوئی سے سیاحت کے لیے آئے تھے۔

ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش متوقع،موسمیات

یہ بھی پڑھیں