Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

روس میں ایک بار پھر طاقتور زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.7 ریکارڈ

روس کے مشرقی علاقے کرل میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 7ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روس کے ساحل کے نزدیک آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز یو ایس جی ایس کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا سے 126 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں آیا اور اس کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں۔

یہ اب تک کے ریکارڈ کیے گئے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے مختلف علاقوں میں انتباہ جاری کیا گیا تھا۔
تیل کی تجارت، امریکہ نے 20 ایرانی کمپنیوں سمیت 115افراد ، بحری جہازوں پر پابندی لگا دی

یہ بھی پڑھیں