اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کے فیصلہ کے بعدعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مارکیٹ شیئر بحال کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق پیداوار میں حقیقی اضافہ 1.7 ملین بیرل یومیہ تک محدود رہے گا کیونکہ کچھ رکن ممالک نے پچھلے اضافے کے بعد اب پیداوار کم کی ہے۔اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو پاکستان میں بھی پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔
مزید پڑھٰیں:بیٹی کے زخمی ہونے پر والد کا انوکھا احتجاج، پانی بھرے گڑھے میں بستر لگا کر لیٹ گیا
