Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

بیٹی کے زخمی ہونے پر والد کا انوکھا احتجاج، پانی بھرے گڑھے میں بستر لگا کر لیٹ گیا

کانپور(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر کانپور میں ایک شہری نے سڑک پر موجود خطرناک گڑھوں کے خلاف ایسا انوکھا احتجاج کیا کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے۔

واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باپ اپنی بیٹی کے زخمی ہونے پر پانی سے بھرے گڑھے میں بستر، تکیہ اور چادر لے کر لیٹ گیا اور سڑک کی خستہ حالی کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کی کمسن بیٹی اسکول جاتے ہوئے سڑک پر موجود ایک بڑے گڑھے میں گرگئی، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ واقعے کے بعد والد نے فیصلہ کیا کہ وہ انتظامیہ کی بے حسی کو اجاگر کرنے کے لیے سڑک پر اسی گڑھے میں آرام کرے گا، تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ سڑک چلنے کے قابل نہیں بلکہ سونے کے قابل ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پانی میں لیٹے ہوئے ہے، اس کے نیچے بستر اور سر کے نیچے تکیہ رکھا ہے، جبکہ اردگرد راہگیر حیرت سے یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔ پاس سے ایک اسکول بس گزرتی ہے جس میں موجود بچے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگا رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ آئندہ کسی معصوم کو ایسی اذیت کا سامنا نہ ہو۔ انوکھے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اسے اثر انگیز مگر دل کو چھو لینے والا احتجاج قرار دیا گیا۔

دوسری طرف مقامی میونسپل ادارے یا محکمہ شاہرات نے اس احتجاج پر کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

یہ بھی پڑھیں