تل ابیب (اوصاف نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا غزہ میں فوجی آپریشن کووسعت دینے اور پوری غزہ پٹی پرقبضہ کرنے کا پروگرام زیرغور ہے ،
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
29 جولائی کو اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے کابینہ کو ایک ایسا امریکی منظور شدہ منصوبہ پیش کیا جس کے تحت غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔
اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں اب تک 60 ہزار 839 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق غزہ میں ہر گزرتا لمحہ ایک اور فلسطینی بچے کی جان لے رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فرانس کے بعد جرمنی اور پرتگال کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ
