Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

بھارت نے امریکا سے ہتھیاروں اور طیاروں کی خریداری مؤخر کردی، راج ناتھ سنگھ کا دورہ منسوخ

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے امریکا سے نئے ہتھیار اور طیارے خریدنے کا اپنا منصوبہ وقتی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر بھاری اضافی ٹیکس لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق بھارت آئندہ ہفتوں میں اپنے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واشنگٹن بھیج کر ان خریداریوں کا باضابطہ اعلان کرنے والا تھا، مگر یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

اگرچہ بھارت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں میڈیا رپورٹس کو ”جھوٹا اور من گھڑت“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خریداری کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے، لیکن رائٹرز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حقیقت میں پیش رفت رکی ہوئی ہے اور فی الحال کوئی بڑا اعلان نہیں ہو رہا۔

رپورٹ میں بھارتی حکام کے حوالے سے دعویٰ کی گیا کہ یہ قدم اس وقت تک کے لیے اٹھایا گیا ہے جب تک کہ امریکا کے ساتھ ٹیکس اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں واضح صورتحال سامنے نہ آجائے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے چھ اگست کو روس سے تیل کی خریداری کے جواب میں بھارتی مصنوعات پر مزید 25 فیصد ڈیوٹی لگائی تھی، جس کے بعد بھارتی برآمدات پر کل ٹیکس کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایک اور عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ خریداری روکنے کی کوئی تحریری ہدایات جاری نہیں کی گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہلی کبھی بھی اپنے فیصلے سے پلٹ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر رضامندی ظاہر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں