Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کویت میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کا سنہری موقع

کویت سٹی(نیوز ڈیسک)وہ پاکستانی شہری جو کویت میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے ناواقف ہیں، ان کے لیے یہ معلومات نہایت اہم اور مفید ثابت ہوں گی۔
کویت نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے بعدوزارتِ اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے کویت میں ملازمتوں کے لیے درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔
کویت میں روزگار کا نیا موقع
یہ اقدام پاکستان کے ہنر مند افراد کے لیے خلیجی ممالک میں کام کرنے کے بہترین مواقع میں سے ایک ہے۔ کویت کی کمپنیاں پاکستان کی تجربہ کار اور محنتی افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد شعبوں میں بھرتیاں کر رہی ہیں۔
اہلیت کا معیار (مثال: ویئر ہاؤس سپروائزر)
کویت میں ویئر ہاؤس سپروائزر کی آسامی کے لیے درج ذیل شرائط ہیں:

عمر: 35 سال سے ک
تعلیم: ڈپلومہ یا بیچلر ڈگری
زبان: انگریزی میں بات چیت کی اچھی مہارت
تجربہ: ریٹیل ویئر ہاؤس آپریشنز میں 3 سے 5 سال کا تجربہ
اضافی مہارت: کسٹمر سروس میں مہارت
درخواست دینے کا طریقہ (OEC کے ذریعے)

1. او ای سی کی ویب سائٹ پر جائیں : [www.oec.gov.pk](http://www.oec.gov.pk)
2. مطلوبہ ملازمت منتخب کریں
3. آن لائن درخواست فارم پُر کریں
4. 500 روپے کا بینک چالان جمع کروائیں
5. چالان کی رسید اور ضروری دستاویزات اپلوڈ کریں
6. درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 15 اگست 2025

دیگر دستیاب نوکریاں

او ای سی کے تحت دیگر شعبوں میں بھی نوکریاں دستیاب ہیں، جن میں:

ویئر ہاؤس کوآرڈینیٹر
ویئر ہاؤس مین
کارپینٹر
غیر ہنر مند مزدور
اسسٹنٹ فرنیچر انسٹالر
ڈرائیور و کورئیر
لاجسٹکس اسٹاف
ڈیلیوری ورکرزشامل ہیں
مزیدپڑھیں:تونسہ شریف میں مبینہ طور پر تین بھائیوں کو زہر دیدیا، تینوں بچے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں