Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی

طائف (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری بیوی کے لیے ایسی قربانی دی جو مثال بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماجد بلدہ الروقی کی پہلی اہلیہ، نورا سالم الشمری، نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا۔ تغرید عوض طویل عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں، ان کے دونوں گردے ناکارہ ہو چکے تھے، جس کے اثرات ان کے جگر پر بھی پڑے۔ بیماری کے علاج کے لیے ماجد نے امریکا سمیت مختلف ممالک کا سفر کیا، لیکن کوئی کامیابی نہ ملی۔ آخرکار انہوں نے دوسری بیوی کو اپنا گردہ دینے کا ارادہ کیا۔

اپنے شوہر کی یہ کوشش دیکھ کر نورا سالم الشمری نے اللہ کی رضا کے لیے اپنی سوکن کو جگر کا 80 فیصد حصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میڈیکل ٹیسٹ کے بعد جب دونوں کا خون اور دیگر ضروری ٹیسٹ مطابقت رکھتے پائے گئے تو کامیاب آپریشن کیا گیا، جس سے تغرید عوض کی زندگی بچ گئی۔

یہ واقعہ سعودی عرب میں ایثار اور انسانیت کی ایک نایاب مثال کے طور پر یاد رکھا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:شادی سے پہلے عروسہ خان سے آٹھ سال دوستی رہی، اقرار الحسن کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں