غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فورسز کی غزہ میں تازہ کارروائیاں،مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ سٹی پرقبضےکا ناپاک منصوبہ، اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی،رات بھرکئی علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے۔چوبیس گھنٹوں میں 81 فلسطینی شہید ہوگئے،امداد کے منتظر 30 افراد بھی شہدا میں شامل ہیں۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے خلاف مزید گہرائی تک حملے کیے جائیں گے،دوسری جانب اقوام متحدہ نے نئی اسرائیلی بستیوں کی مخالفت کرتے ہوئےتشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں۔حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات چند دنوں میں شروع ہو نگے: بیرسٹر عقیل
