بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں فراڈ دلہنوں کا 9 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گروہ میں شامل 4 خواتین سادہ لوح افراد سے جھوٹی شادی رچا کران کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجاتی تھیں۔ یہ گینگ بھارتی ریاست بہار کے چمپارن ضلع میں سرگرم تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس گینگ میں پہلے سے شادی شدہ خواتین بھی شامل تھیں جو غریب لوگوں کو شادی کا لالچ دے کر سونا، نقد اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر منظر سے غائب ہوجاتی تھیں۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ یہ گینگ کافی عرصے سے بگاہہ اور بیتیہ میں سرگرم تھا، ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی بر آمد کیے ہیں۔
مزید پڑھیں۔پنجاب: سکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کل ہوگا
