Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی وزیر داخلہ بن گئیں

برطانیہ(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ تقرری نائب وزیراعظم انجیلا رینر کی جانب سے نئے گھر پر جائیداد ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر گہری ندامت ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کے بعد جمعے کو کابینہ میں ردوبدل کے بعد کی گئی ہے۔ شبانہ محمود وزیرانصاف کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انجیلا رینر کے استعفے کے بعد اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے نئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی مقرر کیے ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو نائب وزیراعظم بنایا اور ان کی جگہ وزیر داخلہ یویٹ کوپر کو وزیر خارجہ مقرر کیا۔ یویٹ کوپر کی جگہ وزیر انصاف شبانہ محمود کو وزیر داخلہ بنایا گیا۔ یہ سب کیئر اسٹارمر کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔نامور اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں

یہ بھی پڑھیں