Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اہم اسلامی ملک نے 23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

سعودی عرب(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں 95ویں قومی دن پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گا، اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اُس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔

پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں قومی دن منایا گیا تھا اور 2005 میں شاہ عبداللہ کے شاہی فرمان کے بعد اسے مستقل سرکاری تعطیل کا درجہ دیا گیا۔

یومِ قومی کے موقع پر ملک بھر میں آتشبازی، ڈرون شوز، سعودی ہاکس کے فضائی مظاہرے، ثقافتی پروگرام، روایتی رقص اور نمائشیں منعقد کی جائیں گی, ریاض، جدہ اور دمام سمیت بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جبکہ اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہر سال سعودی عوام اور غیر ملکی باشندے سبز پرچم لہراتے اور قومی رنگوں میں ملبوس ہو کر اس دن کو عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔معروف کھلاڑی ماکھا جٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

یہ بھی پڑھیں