ریاض(اوصاف نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت قطر کے ہر اقدام میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ غزہ فلسطینی زمین ہے اور کوئی بھی طاقت فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچ گئےجہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
قطر کے وزیراعظم نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا انیوں نے کہا کہ اس جارحیت نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں، مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
مزید پڑھیں :ربنالہ خورد ٹرین حادثہ ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق
