Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

قومی ائیرلائن نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے پروازیں 13 سے 27 ستمبر تک معطل

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 27 ستمبر تک منسوخ کر دیں۔

پی آئی اے ٹورنٹو کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن دو بوئنگ 777 ایل آر طیاروں کے ذریعے آپریٹ کرتی ہے، اس وقت ایک طیارہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کی وجہ سے گراؤنڈ ہے جبکہ دوسرا طیارہ مینٹیننس کے دوران غیر معیاری جیکس کا استعمال بوئنگ کمپنی کو رپورٹ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ کردیا گیا۔

پی آئی اے کی آفیشل دستاویز کے مطابق ٹورنٹو کیلئے 13 ستمبر سے 27 ستمبر تک آپریٹ ہونے والی تمام دو طرفہ 13 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، منسوخ کی جانے والی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہونا تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اب ائیرکرافٹ انجینئرز نے غیر اعلان کردہ گو بائی بک تحریک بھی شروع کر دی ہے اور طیاروں کی مینٹیننس کتاب میں درج ہدایات سے ہٹ کر نہیں کر رہے ہیں، ائیرلائن کو فاضل پرزہ جات کی بھی شدید کمی ہے اور ان وجوہات کی وجہ سے پروازوں کیلئے طیارے دستیاب نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا شدید امکان ہے کی پی آئی اے کی ٹورنٹو کیلئے پروازیں 27 ستمبر کے بعد بھی معطل رہیں گی۔

مزید پڑھیں :ہفتہ 13 ستمبر 2025پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت کی تازہ ترین اپڈیٹ جانئے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں