Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا: بھارتی تجزیہ نگار

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کالم نگار ڈاکٹر برہما چیلانی نے کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب سے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات بڑھانے کے لیے برسوں کوشش کی۔

انہوں نے اپنے ہی ملک کے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے کئی چکر لگائے لیکن سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر مودی کو غیر متوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ کر لیا۔
مزیدپڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اورآسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، سینیٹر روبینہ خالد

یہ بھی پڑھیں