Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، سیکیورٹی سے جھڑپیں، 14 افراد ہلاک

ایکواڈور(اوصاف نیوز)جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

دارالحکومت کیٹو سے خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی سے جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔ ہنگامہ آرائی میں 14 افراد زخمی اور کچھ قیدی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 13 کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:عوام نے جسے ووٹ دیا وہ اقتدار میں نہیں، اور جسے نہیں دیا وہ آج بااختیار ہے،محمد علی درانی

یہ بھی پڑھیں