Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

افغانستان میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔ موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس دونوں کو بند کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے فلائیٹ آپریشنز اور سیٹلائٹ ٹی وی نشریات شدید متاثر ہوئیں۔ کابل ایئرپورٹ کی پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسپتالوں، سرکاری دفاتر اور میڈیا کے اداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افغان حکام کے مطابق انٹرنیٹ پر پابندی کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔


مزیدپڑھیں:فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

یہ بھی پڑھیں