Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

نوبل انعام کون دیتا ہے اور یہ کیسے طے ہوتے ہیں؟ جانیے نامزدگی اور انعام کی تفصیلات

اس سال کا نوبل امن انعام 10 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ جنوری سے اب تک 7 جنگیں ختم کرنے پر یہ انعام کے حقدار ہیں۔

نوبل انعامات 1901 میں بانی الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق شروع کیے گئے، تاکہ سائنس، ادب، طب، معیشت اور امن کے شعبوں میں غیر معمولی خدمات کو سراہا جا سکے۔

نوبل انعامات مختلف ادارے دیتے ہیں:
رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز (فزکس، کیمسٹری، اکنامکس)
نوبل اسمبلی، کارولنسکا انسٹیٹیوٹ (میڈیسن)
سوئیڈش اکیڈمی (ادب)
ناروے کی نوبل کمیٹی (امن)

انعام یافتگان کو گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور ڈلرز ملتے ہیں
ہر انعام کے ساتھ ایک گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور قریباً 1.2 ملین امریکی ڈالر (33 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جاتے ہیں۔ تقریب 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم اور اوسلو میں منعقد ہوتی ہے۔

نامزدگی کون کر سکتا ہے؟
نوبل کمیٹیاں صرف منتخب ماہرین، سابق انعام یافتگان اور تعلیمی شخصیات کو نامزدگی کے لیے مدعو کرتی ہیں، جو 31 جنوری تک اپنی سفارشات جمع کراتے ہیں۔ کوئی شخص خود کو نامزد نہیں کر سکتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور اسرائیل نے مئی 2025 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا تھا۔
مزید پڑھیں:’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ

یہ بھی پڑھیں