بنگلادیش(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی کے سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں44 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت 22 عہدوں پر تاریخی کامیابی حاصل کی۔نائب صدر کے عہدے پر امیدوار ابراہیم رونی نے 7,983 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، تفصیلات کے مطابق ان کے قریب ترین حریف، چھاترو دل کے امیدوار سجاد حسین نے 4,374 ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح جنرل سیکریٹری کے عہدے پر شبر کے امیدوار سید بن حبیب نے 8,031 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی، جب کہ چھاترو دل کے ایم ڈی شفاعت حسین کو 2,734 ووٹ ملے۔دوسری جانب اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر چھاترو دل کے حمایت یافتہ ایوب الرحمان توفیق کامیاب ہوئے، جنہیں 7,014 ووٹ ملے، جب کہ ان کے مدمقابل سجاد حسین منہّا نے 5,045 ووٹ حاصل کیے۔
مزیدپڑھیں:عالمی شہرت یافتہ فٹبالرنےعالمی ریکارڈ توڑکرتاریخ رقم کر دی

