واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں ویزا کی حیثیت تبدیل کرنے والوں کیلئے بڑی رعایت مل گئی، ایچ ون بی (H-1B) درخواست فیس لاگو نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہریت و امیگریشن خدمات نے واضح کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر افراد جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے اپنے ویزا کی حیثیت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی ایچ ون بی (H-1B) درخواست فیس لاگو نہیں ہوگی۔
یو ایس سی آئی ایس نے کہا اضافی فیس صرف اُن نئی ایچ ون بی درخواستوں پر لاگو ہوگی جو 21 ستمبر 2025 کے بعد جمع کرائی جائیں گی اور جن کے درخواست گزار امریکا کے باہر موجود ہوں یا منظوری کے بعد امریکا میں داخلے کے خواہاں ہوں۔
امریکی محکمے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی درخواست دہندہ امریکا کے اندر موجود ہے اور اس کے پاس پہلے سے F-1 یا L-1 جیسے ویزے موجود ہیں، تو وہ اس اضافی فیس سے مستثنیٰ ہوگا۔
تاہم، جو افراد امریکا سے باہر سے درخواست دیں گے یا کنسولر ویزا یا ایئرپورٹ انٹری نوٹی فکیشن کے ذریعے امریکا میں داخل ہونا چاہیں گے، انہیں یہ ایک لاکھ ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن !علیمہ خان کو فیکٹری ناکے پر روک لیا گیا



