لبنان ( اوصاف نیوز)اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے طول میں ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حملے میں ڈرون سے ایک کار کو نشانہ بنایا۔
گزشتہ روز مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ روز کیے گئے حملوں میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حزب اللہ کے ساتھ نومبر 2024 کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ


