لبنان ( اوصاف نیوز)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی نباتیح کے قریب طول قصبے میں کی گئی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون حملہ عین عین اس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کے کمانڈر عباس حسن کرکی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔
حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جب کہ حزب اللہ رہنما اپنے ایک ساتھی سمیت موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
צה"ל חיסל את מפקד הלוגיסטיקה של מפקדת 'חזית הדרום' בארגון הטרור חיזבאללה
צה"ל תקף מוקדם יותר היום, בהובלת פיקוד הצפון, באמצעות כלי טיס של חיל האוויר במרחב נבטיה שבדרום לבנון, וחיסל את המחבל עבאס חסן כרכי, מפקד הלוגיסטיקה של מפקדת 'חזית הדרום' בארגון הטרור חיזבאללה.
בתקופה… pic.twitter.com/5eJjpn4RIJ
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) October 24, 2025
عباس حسن کرکی حزب اللہ کے سدرن فرنٹ لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور حالیہ برسوں میں کئی کارروائیوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عباس حسن ہتھیاروں کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کے بھی ذمہ دار تھے جو اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے غیر رسمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
کوئی جواب متوقع نہیں۔ حزب اللہ کی جانب سے اس حملے کی کوئی سرکاری تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 2 افراد شہید


