نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی خاتون صدر دروپدی مرمو نے بدھ کے روز ہر یانہ کے امبالہ ایئر بیس سے رافیل طیارے میں پرواز کی۔ اس موقع پرمرمو کی جو تصویر سامنے آئی اس نے مہینوں سے جاری قیاس آرائیوں کو بریک لگا دی۔ تصویر میں بھارت کی خاتون اسکواڈرن لیڈر شیوانگی سنگھ کو صدر مرمو کے ساتھ دیکھا گیا۔
شیوانگی سنگھ وہی خاتون پائلٹ ہے جس کے بارے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ مئی میں بھارتی جارحیت کے خلاف کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کے رافیل طیارے کو گرا کر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
تاہم، آپریشن کے آغاز میں ہی پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس بریفنگ کے دوران واضح کردیا تھا کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ نہیں ہے۔
بھارت نے بھی بارہا کہا کہ بھارتی پائلٹ کو پاک فضائیہ نے تحویل میں لیا ہے لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا کہ شیوانگی سنگھ پاکستان میں ہیں یا نہیں۔
لیکن بدھ کو صدر مرمو کی جہاز سے اترتی تصویر سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ شیوانگی سنگھ جو کہ بھارتی فضائیہ کے گولڈن ایروز اسکواڈرن کی رکن اور بھارت کی واحد خاتون رافیل پائلٹ ہیں، پاکستان کی حراست میں نہیں ہیں۔
مزیدپڑھیں:آٹے کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،5کلوکاتھیلاکتنے کاملے گا؟
