Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی(انٹرنیشل ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔


دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، فائر بریگیڈ کے مطابق دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا!

یہ بھی پڑھیں