Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دنیا کے مہنگے ترین ویزے سے متعلق اہم خبر آگئی

بھوٹان(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی سفر کی منصوبہ بندی جہاں دلچسپ ہوتی ہے، وہیں ویزے کا عمل اکثر پیچیدہ اور تھکا دینے والا بھی ہوتا ہے۔ کاغذی کارروائی اور مختلف ضوابط کی تکمیل کبھی آسان نہیں ہوتی، مگر سفر کے شوقین ان تمام مراحل کو عبور کر کے اپنی منزل تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، دنیا کے مہنگے ترین ویزوں کی فہرست میں امریکا یا برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک کا نام شامل نہیں ہے، بلکہ یہ اعزاز ایک ہمالیائی ملک، بھوٹان کو حاصل ہے۔ بھوٹان کا وزٹ ویزا دنیا کا سب سے مہنگا ویزا شمار کیا جاتا ہے، اور اس کی فیس اسٹرکچر دیگر ممالک سے کافی مختلف ہے۔

بھوٹان کے ویزے کی فیس “سٹریٹین ایبل ڈیولپمنٹ فیس” (Sustainable Development Fee – SDF) پر مبنی ہے، جس میں ہر سیاح سے فی رات 100 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس، زیادہ تر ممالک صرف ایک دفعہ فیس لیتے ہیں۔

بھوٹان کا سیاحتی فلسفہ مختلف ہے۔ یہاں کا مقصد سیاحوں کی کم تعداد کو فروغ دینا ہے تاکہ ثقافت اور ماحول کا تحفظ کیا جا سکے، اور اسی لیے ان کی سیاحت پر ایک خاص توجہ دی جاتی ہے۔

بھارتی شہریوں کے لیے بھوٹان حکومت نے کچھ رعایتیں فراہم کی ہیں۔ بھارتی سیاحوں کو 100 ڈالر کی فیس کی جگہ 1200 بھارتی روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بھارتی شہریوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی، صرف اپنے شناختی کارڈ کی بنیاد پر سفر کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق اہم خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں