Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

بھارت کو شرمندگی کا سامنا، دبئی ائیرشو میں جنگی طیارہ ’تیجس‘ گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پربڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، دبئی ائیرشو میں بھارتی فائٹر جیٹ تیجس گرکر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ایئر شو کے آخری دن دوپہر کے ڈیمو کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔


دبئی ایئر شو میں بڑی تعداد میں لوگ بیرونی حصے میں موجود طیاروں کے ڈسپلے دیکھنے کے لیے جمع موجود تھے، حادثے کے بعد شو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور شرکا کو مین ایگزیبیشن ایریا میں واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔

دوپہر کے ڈسپلے کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارے کے گرنے سے شرکا میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر پائلٹ کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی، بعد ازاں پائلٹ کے بھی حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

اس سے قبل، دبئی ائیرشو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس سے تیل لیک ہونے کی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں:امریکی عدالت نے ٹرمپ کو واشنگٹن میں فوج تعینات کرنے سے روک دیا

یہ بھی پڑھیں