Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

11 سال کی دوستی رشتے میں بدل گئی، دولہے کا ناقدین کو معنی خیز جواب

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے رشبھ راجپوت اور سونالی چوکسی نے 11 سال کی دوستی کے بعد ایک دوسرے سے شادی کرلی، دونوں کی محبت کالج کے زمانے سے تھی اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اس خوبصورت جوڑے کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ غیر ضروری تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، دولہا رشبھ کو اس کی گہری رنگت کی وجہ سے طنزیہ تبصروں اور ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دلہن نے شاید دولت یا سرکاری نوکری کے لالچ میں اس سے شادی کی ہے، صارفین کے غیرضروری تبصروں کا دلہے رشبھ نے معنی خیز جواب دیا۔

رشبھ راجپوت نے اپنے جواب میں لکھا کہ ’ میرے پاس کوئی سرکاری نوکری نہیں ہے، میں اپنے خاندانی کاروبار میں کام کرتا ہوں۔
سونالی نے مجھے اُس وقت بھی چاہا جب میرے پاس کچھ نہیں تھا، کالج سے آج تک وہ ہر اچھے اور برے وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
مجھے بچپن سے رنگت کی وجہ سے امتیازی رویے کا سامنا رہا ہے، اور میں جانتا ہوں کہ میری رنگت گہری ہے، مگر اپنی بیوی کے لئے میں ایک بہتر شوہر بنوں گا‘‘

رشبھ نے مزید کہا کہ لوگوں کی تنقید کی انہیں کوئی پروا نہیں اور کسی کو بھی ان کے خاندان کے بارے میں غلط بات نہیں کرنی چاہیے۔

اگرچہ کچھ لوگوں نے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا، لیکن بہت سے صارفین نے رشبھ اور سونالی کی محبت اور مضبوط رشتے کو سراہا۔ صارفین نے لکھا کہ رنگت یا شکل نہیں، کردار اور تعلق کی مضبوطی اہم ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:کمسن بچے کو بیرون ملک اسمگل کرنے کا کیس سامنے آ گیا!

یہ بھی پڑھیں