دبئی(ویب ڈیسک)دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عید سے قبل تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا. تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی حکومت کے تمام ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں وقت سے پہلے ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں 17 مارچ کو ادا کر دی جائیں گی، اس اقدام کا مقصد ملازمین اور ان کے خاندانوں کو عید الفطر کی تیاریوں میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی فکر کے بغیر مذہبی تہوار کی خوشیاں منا سکیں۔ یہ فیصلہ دبئی کی قیادت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت ملازمین کی سماجی فلاح و بہبود، استحکام اور خوشیوں کو ہر خوشی کے موقع پر اولویت دی جاتی ہے۔ دبئی کے ولی عہد نے اس اقدام کے ذریعے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں موصول ہوں، تاکہ وہ خوش اسلوبی اور آرام کے ساتھ عید کی تیاریاں کر سکیں، یہ فیصلہ ملازمین کے مالی تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ادائیگی کے عمل کو فوری طور پر مکمل کریں۔ وزیراعظم کو ہنگامی خط دبئی حکومت کی جانب سے بڑے مذہبی تہواروں سے قبل تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی ایک روایتی اور مستقل اقدام ہے، جس کا مقصد سرکاری عملے کو سپورٹ کرنا اور معاشرے میں خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ اس فیصلے سے ہزاروں ملازمین کو عید کی خریداری اور دیگر اخراجات بروقت پورے کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔
مزیدپڑھیں:سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے اہم فیصلہ


