Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

امریکہ کے کئی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے ، علی لاریجانی کا دعویٰ

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے دعویٰ کی ہے کہ امریکہ کے کئی فوجیوں کو گرفتار کرکے قیدی بنا لیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ دشمن خطے کے اڈوں سے حملہ کرتا ہے تو ہم جواب دیتے ہیں، دشمن کے حملے کاجواب دینا ہمارا حق ہے، خطے کے ممالک اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں ورنہ ہم روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ 6امریکی فوجی مارے گئے یہ بعد میں حادثے کا بہانہ بنا کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
علی لاریجانی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران کی جنگ سے پاکستان کیسے متاثر ہو رہا ہے

یہ بھی پڑھیں