Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کریملن کی بڑی غلطی، صدرپیوٹن کے خطاب کی بغیر ایڈیٹنگ ویڈیو حادثاتی طور پر جاری

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) کریملن کی جانب سے ایک بڑی انتظامی غلطی کے نتیجے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایسی ویڈیو نشر ہو گئی جو عام طور پر منظرِ عام پر نہیں لائی جاتی۔
روس کے صدارتی محل ‘کریملن’ سے نادانستہ طور پر صدر ولادیمیر پوتن کی ایک ایسی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں وہ عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے تہنیتی پیغام ریکارڈ کروا رہے تھے۔ اس ان ایڈیٹڈ (unedited) ویڈیو میں، جسے بعد ازاں حذف کر دیا گیا، ایک دلچسپ منظر دیکھا گیا۔ دورانِ خطاب صدر پوتن اچانک خاموش ہو جاتے ہیں، اپنا گلا صاف کرتے ہیں اور کیمرے کی دوسری جانب موجود کسی فرد کو ہاتھ کے اشارے سے کچھ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ریکارڈنگ کے دوران لی جانے والی ایک ‘آؤٹ ٹیک’ (Outtake) تھی، جسے ایڈیٹنگ کے بغیر ہی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔ اگرچہ کریملن نے اپنی غلطی کا ادراک ہوتے ہی اس کلپ کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا، لیکن تب تک یہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن چکی تھی۔ اس واقعے نے کریملن کے سخت گیر میڈیا کنٹرول اور پروڈکشن کے عمل پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزیدپڑھیں:طلبہ کے لیے خصوصی “فیول کارڈ” سسٹم متعارف کروانے کی تجویز

یہ بھی پڑھیں