Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹرمپ باؤلے کتے کی طرح خون کا پیاسا ہے، امریکی عہدیدار

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ٹرمپ کو ایران کی تہذیب مٹانے کی دھمکی پر انہیں ‘پاگل کتوں کی طرح خون کا پیاسا’ قرار دے دیا۔

امریکی خبررساں ادارے ایکسیوس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وہ ان کی حکومت میں سب سے زیادہ جارحانہ مؤقف رکھنے والے فرد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر صدر کو معاہدہ ہوتا ہوا نظر آیا وہ ممکنہ طور پر روکیں گے لیکن یہ فیصلہ صرف اور صرف وہ خود کرسکتے ہیں۔

خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ کی تیاری میں امریکی انتظامیہ کے 6 عہدیداروں کے انٹرویو کیے گئے جو ٹرمپ کے خیالات یا موجودہ تنازع پر جاری سفارت کاری کی براہ راست معلومات رکھتے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے ایک اور عہدیدار نے سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ٹرمپ کو جنگ کے لیے اکسانے کے تاثر کو کم کرتے ہوئے بتایا کہ ‘صدر ٹرمپ ایک پاگل کتے کی طرح انتہائی خون کے پیاسے ہیں’۔

دونوں وزرا کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان وزرا کے خیالات صدر کے مقابلے میں کبوتر جیسے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا تو آج رات ایران کی پوری تہذیب ختم کردی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول پر سبسڈی ’دستک‘ ایپ کے ذریعے کیسے حاصل کریں؟

یہ بھی پڑھیں