Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان: بھارتی میڈیا کی من گھڑت خبریں سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھارتی نشریاتی اداروں نے جس طرح کی بے بنیاد اور سنسنی خیز رپورٹنگ کی، وہ سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا موضوع بن گئی۔

انڈیا ٹوڈے کا عجیب دعویٰ

بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کے ایک اینکر نے بریکنگ نیوز کے طور پر یہ دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق جے ڈی وینس اپنا سفر درمیان میں ہی روک کر واپس امریکا لوٹ سکتے ہیں اور پاکستان نہیں پہنچیں گے۔ اینکر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو سمجھنا چاہیے کہ جے ڈی وینس کو پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کوئی بھی پاکستان کو جنگ بندی کا سہرا نہیں دینا چاہتا۔

مندر میں دعاؤں کا انکشاف

اسی اینکر نے ایک اور حیران کن بیان میں کہا کہ پدمنابھ سوامی مندر میں خصوصی دعائیں کروائی جا رہی ہیں اور وزیراعظم مودی نے مقامی پجاریوں کو فی کس تین ہزار روپے ادا کیے ہیں تاکہ وہ امریکی نائب صدر کے طیارے کی واپسی کے لیے دعا کریں۔

حقیقت کیا رہی؟

بھارتی میڈیا کی تمام پیشگوئیاں اور دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے اور جے ڈی وینس بخیریت پاکستان پہنچے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی چینلز کی اس رپورٹنگ کو خوب طنز کا نشانہ بنایا۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب کی پاکستان کو ادھار تیل سمیت مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں