Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)نے ایران سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 22 اپریل تک مذاکرات میں کوئی حتمی معاہدہ نہ ہو سکا تو عارضی جنگ بندی(Ceasefire) میں توسیع ممکن نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “شاید میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں، ناکہ بندی جاری ہے اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بمباری کرنا پڑ سکتی ہے۔”

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ موجودہ عارضی جنگ بندی 8 اپریل کو شروع ہوئی تھی جو آئندہ چند دنوں میں ختم ہونے والی ہے۔ 11 اور 12 اپریل کو ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور بھی کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ای چالان کے نام پر ڈیجیٹل فراڈ، کیا آپ کا بینک اکاؤنٹ محفوظ ہے؟
صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے، جس میں کسی پیش رفت کا امکان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں