Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شدت پسندوں کےمالی میں فوجی تنصیبات پر حملے، وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک

شدت پسندوں نے مالی کے شہر کاتی، بماکو ،گاؤ اور کیدال میں فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس میں مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا(Sadio Camara) بھی ہلاک ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک روز قبل مالی کے دارالحکومت ہماکو کے قریب واقع فوجی شہر کیٹی میں سادیو کامارا کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی۔

جنرل کامارا مالی کی اس فوجی حکومت کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے جس نے 2020 اور 2021 میں بغاوتوں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ انہیں موجودہ فوجی قیادت میں نہایت بااثر شخصیت اور ممکنہ مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ ان کی موت کو ملکی فوج کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

حملہ آوروں نے صرف کاٹی ہی نہیں بلکہ بماکو، گاؤ، کیدال، سیوارے اور دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کیں۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل نے نام نہاد صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا

اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں اب بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کارروائیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں