میکسیکو(Mexico) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سابق ملکہ حسن کیرولائنا فلورس گومیز کو مبینہ طور پر ان کی ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 15 اپریل کو میکسیکو سٹی کے پوش علاقے پولانکو میں پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 27 سالہ کیرولائنا اپنے گھر میں موجود تھیں جب ان کی ساس پیچھے سے آئیں اور فائرنگ کر دی۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد جب مقتولہ کا شوہر اپنے بچے کو گود میں اٹھائے باہر آیا تو ملزمہ نے مبینہ طور پر کہا کہ “اس نے مجھے غصہ دلایا۔” اس پر شوہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “وہ میرا خاندان ہے”، جس پر ملزمہ نے جواب دیا کہ “تم میرے ہو، اس عورت نے تمہیں مجھ سے دور کر دیا ہے۔”
پولیس کے مطابق ملزمہ واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی، جس کی تلاش جاری ہے۔ حکام اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا مقتولہ کے شوہر کا اس واقعے میں کسی قسم کا کردار یا معاونت شامل تھی یا نہیں۔
وطن واپسی کیلئے بے تاب افغان مہاجرین کے طورخم بارڈر پر بھنگڑے
واضح رہے کہ کیرولائنا فلورس گومیز نے 2017 میں “مس ٹین یونیورس باخا کیلیفورنیا” کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر بطور کانٹینٹ کریئیٹر بھی سرگرم تھیں۔ حال ہی میں وہ ایک بچے کی ماں بنی تھیں۔


