Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران میں بموں کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا؛ پاسداران انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق

ایران میں جنگ کے دوران گرائے گئے غیر پھٹنے والے امریکی اور اسرائیلی بموں کو ناکارہ بنانے کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC)کے 14 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ ایران کے شہر زنجان کے قریب اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز جنگ کے دوران زمین میں دبے ہوئے بارودی مواد کو صاف کرنے کی کارروائی (ڈیمائننگ آپریشن) میں مصروف تھیں۔

ایرانی سیکیورٹی اداروں سے منسلک نور نیوز کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود بارودی مواد میں کلسٹر بم اور فضائی بارودی سرنگیں شامل تھیں، جو مبینہ طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ کے دوران گرائی گئی تھیں لیکن پھٹ نہ سکی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق آپریشن کے دوران اچانک کچھ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر مزید سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ

ماہرین کے مطابق ایسے غیر پھٹنے والے بم اور بارودی مواد جنگ کے بعد بھی طویل عرصے تک انتہائی خطرناک رہتے ہیں اور ان کی ناکارہ بنانے کی کوششیں اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہیں، خاص طور پر جب وہ زیر زمین یا مشکل علاقوں میں موجود ہوں۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد یہ پہلا بڑا جانی نقصان قرار دیا جا رہا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے باوجود میدانِ جنگ میں بچ جانے والا اسلحہ اور بارودی مواد اب بھی سنگین خطرہ بنا ہوا ہے

یہ بھی پڑھیں