Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امارات میں بڑی عید پر 6 دن کی چھٹیاں

متحدہ عرب امارات(UAE) میں رواں سال عیدالاضحیٰ مئی کے آخر میں متوقع ہے، جس کے باعث شہری ابھی سے اپنی تعطیلات اور بیرونِ ملک سفر کی منصوبہ بندی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یومِ عرفہ 26 مئی کو ہوگا، جبکہ 27 سے 29 مئی تک عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات دی جا سکتی ہیں۔ اس طرح ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کو ملا کر بیشتر ملازمین کو تقریباً چھ روز کی مسلسل تعطیلات ملنے کا امکان ہے، جسے مختصر سیاحتی دوروں کے لیے بہترین موقع تصور کیا جا رہا ہے۔

یو اے ای میں کام کرنے والی مختلف ٹریول اور ٹورازم کمپنیوں کے مطابق اس مرتبہ مسافر ایسے ممالک کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں سفر نسبتاً آسان، ویزا پالیسی نرم اور فضائی سفر کا دورانیہ کم ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے سے تیار شدہ ٹریول پیکجز بھی شہریوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں کیونکہ لوگ کم وقت میں آرام دہ تعطیلات گزارنا چاہتے ہیں۔

سیاحتی اداروں کے مطابق اس وقت جارجیا، آذربائیجان، قازقستان، آرمینیا، مالدیپ، سری لنکا، تھائی لینڈ اور سیشلز یو اے ای کے مسافروں میں سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے قریب آتے ہی فضائی ٹکٹوں اور ہوٹل بکنگ کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، اسی لیے کئی شہری پیشگی بکنگ کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ کم خرچ میں بہتر سفری سہولیات حاصل کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں